الیکشن کمیشن کا پیش نہ ہونے پر عمران خان کو نوٹس

عمران خان 23 ستمبر کو پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی
شائع 20 ستمبر 2022 05:59pm
عمران خان 23 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ فوٹو — فائل
عمران خان 23 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ فوٹو — فائل

پشاور: الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو پیش نہ ہونے کی صورت میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان 23 ستمبر کو ہمارے سامنے پیش ہوں، پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چارسدہ جلسے پر آج طلب کر رکھا تھا۔

imran khan

KPK

peshawar

Election commission of Pakistan

charsadda

PTI jalsa