Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بلاول بھٹو کی امریکا میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

بلاول بھٹویواین جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں
شائع 20 ستمبر 2022 11:32am
تصویر: بلاول بھٹو/ٹوئٹر ہینڈل
تصویر: بلاول بھٹو/ٹوئٹر ہینڈل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹوان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پرملالہ کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرہونے والی اس ملاقات سے متعلق بلاول نے لکھا، “ ہم نے پاکستان میں سیلاب کی صورت حال اورموسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اسکول جانے والے چھوٹے بچوں کو درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا۔ “

بلاول نے بتایا کہ انہوں نے ملالہ سے پاکستان میں سیلاب سے تباہ شدہ ہزاروں اسکولوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے مشکل دنوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کررہے ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی دورے میں ہمراہ ہیں۔

بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والی ملالہ وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گی۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

Bilawal Bhutto Zardari

UN GENERAL ASSEMBLY

Malala Yousufzai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div