پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل، ملزمان فرار
واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے تفتیش کی جارہی ہے
اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو گولیاں مارکر ملزمان فرار ہوگئے۔
وفاقی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔
کوہستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو رات گئے نامعلوم افراد نے قتل کیا، مقتولین میں نثار نامی شخص اوراس کی بیوی شامل تھی، لڑکی کراچی میں مقیم تھی جسے کچھ عرصہ قبل نثارنے بھگا کرشادی کرلی تھی۔
پولیس کے مطابق واقع تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں پیش آیا، جب کہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔
پاکستان
اسلام آباد
Murder
مزید خبریں
مبینہ مغوی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، ملزم زیرِ حراست
ہندو جم خانہ کیس: آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا، بادل کہاں برسیں گے؟
ہتھنی ’مدھوبالا‘ کی ٹریننگ مکمل، جلد سفاری پارک منتقل کئے جانے کا امکان
چیف جسٹس نے پروٹوکول واپس کردیا، تمام سنگلز پر رکے
مریم نواز نے پولیس افسر کا روپ دھار لیا، ’پولیس میں خواتین کی تعداد نصف کرنا چاہتے ہیں‘
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.