پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔
شائع 16 اگست 2022 12:19pm
پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔

پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں،41 خیمے اور 12000 کلو بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

پیرا میڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

بلوچستان

quetta

Pakistan Air Force

rainy weather

Balochistan flood

Relief Operation