ملک میں امریکی ڈالر پر روپے کے وار جاری

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہونے سے روپے کی قدر میں اضافہ
اپ ڈیٹ 15 اگست 2022 06:33pm
تصویر/ خطیب احمد
تصویر/ خطیب احمد

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ایک روپے 51 پیسے مزید گراوٹ کا شکار ہونے کے بعد ڈالر 213 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر تین روپے 39 پیسے کم ہوکر 215 روپے 49 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

SBP

پاکستان

ڈالر

pakistani rupee