Aaj News

ملک میں سونے کے نرخ میں بڑی کمی

سونے کے بھاؤ میں یکدم ایک ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ہے
شائع 07 جولائ 2022 06:08pm
فی اونس سونا ایک ہزار 744 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا ایک ہزار 744 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم ایک ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 858 روپے گراوٹ سے ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے دو ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 744 ڈالر پر آگیا ہے۔

پاکستان

Gold prices

gold shops