بھارت نے متعدد پاکستانی سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے...
شائع 28 جون 2022 02:14pm
دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کا ٹوئٹر پر پاکستانی اکاؤنٹس بند کرنے کا عمل تشویشناک ہے: فوٹو: رائٹرز
دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کا ٹوئٹر پر پاکستانی اکاؤنٹس بند کرنے کا عمل تشویشناک ہے: فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے ٹوئٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اکاؤنٹس تک رسائی بحال کرے اور “جمہوری آزادی اظہار رائے کی پابندی کو یقینی بنائے”۔

اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس ایران، ترکی اور مصر سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے مشنز کے ذریعے چلائے جانے والے سرکاری ہینڈل ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کا ٹوئٹر پر پاکستانی اکاؤنٹس بند کرنے کا عمل تشویشناک ہے۔

دفتر خارجہ کا یہ بیان ریپبلک ورلڈ کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ بھارت نے ریڈیو پاکستان کا ٹوئٹر ہینڈل بھی بلاک کر دیا ہے۔

بھارت کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اس کی وزارت اطلاعات و نشریات نے اپریل میں 16 یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا تھا، جن میں 6 پاکستانی چینل بھی شامل تھے۔

انڈیا ٹی وی کے مطابق بھارت نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ اکاؤنٹس “ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔”

پاکستان

ٹویٹر

ٰIndia