امریکا میں ٹرین کی ٹرک کو ٹکر، 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی

امریکی ریاست مسوری میں خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
شائع 28 جون 2022 09:33am
حادثے کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔  ٹوئٹر
حادثے کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

واشنگٹن: امریکا میں ٹرین کی ٹرک کو ٹکر سے 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست مسوری میں خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین نے کراسنگ پر کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔