Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیرِاعظم کی بلوچستان میں مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، جس میں وزیرِاعظم کو پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
شائع 27 مئ 2022 02:06pm

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ حکومت بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے وزیرِ اعظم کو پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوربلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد پر شہبازشریف کوخراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا بخوبی احساس ہے، جنہیں دور کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وباء کے سدباب کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں، بالخصوص ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

بلوچستان

اسلام آباد

shahzain bugti

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div