Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سیلاب ہو یا زلزلہ ترکی نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی، وزیراعظم

پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے اشتراک کی بہترین مثال ہے، پاک ترک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا آغاز ہوگیا ہے، شہباز شریف
شائع 20 مئ 2022 02:52pm

کراچی: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، سیلاب ہو یا زلزلہ ترکی نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستانی عوام کے دل ترک بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکی کےقومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم شہباز شریف پی این ایس بدرکو سمندر میں اتارا۔

جہازکو سمندر میں اتارنے کی تقریب میں نیول چفب ایڈمرل امجد خان نادزی اور ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آقار بھی شریک تھے۔

جہاز ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے،پی این ایس بدرجدید ہتھیاروں اورسینسرز سے لیس ہے۔

وزارت دفاعی پیداوار اور ترکی کے معاہدے کے تحت 2 کارویٹس جہازوں کی تعمیر کی گئی ہے، 2 کارویٹس جہازوں کی تعمیر پاکستان اور 2کی تعمیر ترکی میں کی جا رہی ہے۔

یہ چاروں جہاز اس وقت تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر موجود تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی این ایس بدرکی لانچنگ کی تقریب میں شرکت باعث اعزازہے، میں سربراہ پاک بحریہ، ترک کمپنی اور شپ یارڈ کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے اشتراک کی بہترین مثال ہے، پاک ترک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا آغاز ہوگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی این ایس بدر کی لانچنگ سے پاک ترک تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان اور ترکی ایک قوم ہیں جو 2مختلف ملکوں میں رہتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے دوران جہاز کی تیاری دونوں ملکوں کی بڑی کامیابی ہے ،سی پیک منصوبہ علاقائی روابط کے فروغ کیلئے نہایت اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ترکی کا بڑا حصہ ہوگا، قدرتی آفات میں ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی۔

karachi

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div