وزیراعظم نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا

نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک میں جاری موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے، ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں، شہباز شریف
شائع 25 اپريل 2022 12:45pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے، ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

اسلام آباد

social media

PTI govt

Loadshedding

PM Shehbaz Sharif