Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

ایف بی آر کی کارکردگی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی...
شائع 02 مارچ 2022 12:58pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہایف بی آر نے فروری کے ریونیو ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا، ایف بی آر نے فروری میں 441 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا ہے28.5 فیصد کی مضبوط شرح نمو اور 30 فیصد سے زیادہ کی ماہانہ ترقی ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ہم پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دینے اور اپنی عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئے88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے،نئے مراکز ان تحصیلوں میں کھولے گئے جہاں پہلے کوئی نادرا سینٹر موجود نہیں تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 13، سندھ میں 23، خیبرپختونخوا میں 16، گلگت بلتستان میں 11 نئے نادرا رجسٹریشن مراکز کھلے ہیں، پنجاب میں11، آزاد کشمیر میں 12،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک،ایک نادرا رجسٹریشن مرکز کھلا ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

FBR

social media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div