Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  
Live
Fawad Chaudhry arrested

صدر عارف علوی اور مشتعل کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

دونوں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 07:50pm

صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی لاہور میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے، صدر لاہور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

عمران خان اور صدرعارف علوی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔

عارف علوی گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے اور کل صبح ورچوئل یونیورسٹی کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔

صدر مملکت 27 جنوری کو 10 بجے لمز کا دورہ بھی کریں گے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی چئیرمین عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر موجود ہے۔

زمان پارک میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی موجود ہیں۔

فواد چوہدری کی گرفتاری جلتی پر پیڑول کا کام کرے گی، شیخ رشید

چھوٹا بھائی وزیراعظم ہے اور بڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے
شائع 25 جنوری 2023 02:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری جلتی پر پیڑول کا کام کرے گی، چھوٹا بھائی پرائم منسٹر ہے اور بڑے بھائی کےپاکستان آنےپر پاؤں میں مہندی لگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 90دنوں میں2صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اورالیکشن کمیشن سیاست دانوں پرپرچےکٹوارہاہےجو اس کا کام نہیں،الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کواتنا نہ گرائے کہ قوم کا الیکشن سے اعتبار اٹھ جائے ۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی آرپڑھ کر اندازاہ ہوا یہ کیس عدالت میں 2 نفلوں کی مارہے، قوم کو الیکشن کی طرف جانے دیا جائے ورنہ قوم سڑکوں پر فیصلہ کرے گی۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہو چے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیئے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کے نتائج پر کیا خاک اعتبارکرے گی، چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہےاور بڑے بھائی کےپاکستان آنےپر پاؤں میں مہندی لگی ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنےوالے الیکشن پرجانےکےلئے تیار نہیں ہیں، نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں، وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے، سیاسی اقتصادی معاشی اور توانائی کا بحران حکومت کے گلے پڑنے والا ہے، ملک جام ہےحکومت کاکام تمام ہے، فواد کی گرفتاری جلتی پر پیڑول کا کام کرے گی، اب ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر مونس الٰہی کا تبصرہ

"انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے"
شائع 25 جنوری 2023 02:25pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے اہم اتحادی اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے والے مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلیفونیک رابطہ کیا ہے۔

مونس الٰہی نے لکھا، ’خوشی ہوئی کہ فواد چوہدری کی اہلیہ بلند حوصلہ خاتون ہیں‘۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں مونس الٰہی کا مزید کہناتھا کہ ، ’انہوں(سیاسی مخالفین) نے غلط بندے کو اٹھا کر جھگڑا مول لیا ہے‘۔

فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر منتقل

میڈیا سے گفتگو کر رہا تھا، ضروری نہیں جو بات کروں وہ میرا ذاتی خیال ہو، فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 12:22am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگا کر ایف 8 کچہری میں پیش کیا گیا جب کہ پی ٹی آئی گرفتار رہنما کا چہرہ سفید کپڑے سے ڈھانپ کر عدالت لایا گیا، فواد چوہدری کی پیشی کے باعث عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی ایف 8 کچہری کے باہرتعینات کی گئی۔

تفتیشی افسر نے فواد چوہدری کے 8 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم مجسٹریٹ نوید خان نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی (سی ڈی ڈی) ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مقدمے کا متن پڑھ کر سنایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ادارے کے پاس انتخابات کرانے کا اختیار ہے لیکن فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کی حالت منشی کی ہے، منصوبے کے تحت ادارے کو متنازع بنایا جا رہا ہے، ہمیں پاس فواد چوہدری کے خلاف بہت مواد موجود ہے۔

وکیل ای سی پی نے کہا کہ ایف آئی آر میں بغاوت کی دفعات بھی شامل ہیں، فواد چوہدری نے جو کہا اسے تسلیم بھی کیا، کہا گیا الیکشن کمیشن والوں کے گھروں تک پہنچیں گے، ادارے کے ملازمین کو خطرے مین ڈالا گیا، لہٰذا فواد چوہدری کے بیان پر تفتیش کرنی ہے۔

عدالت میں پیشی کے دوران فواد چوہدری نے اپنے خلاف مقدمے کے اخراج استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی بات کرتا ہوں پارٹی پالیسی ہوتی ہے، میں پارٹی کا ترجمان ہوں، میری باتیں غلط کوٹ کی گئیں، میرے خلاف بغاوت کا الزام لگایا جارہا ہے، مدعی وکیل کا مطلب تنقید کرنا بغاوت ہے، ایسے تو جمہوریت ختم ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی گرفتار رہنما نے کہا کہ شکر گزار ہوں بغاوت کی دفعات درج کی گئیں، مجھے نیلسن منڈیلا کی صف مین شامل کردیا گیا، میں دہشت گرد نہیں لیکن مجھےسی ٹی ڈی میں رکھا گیا، سیاست میں مخالفین پر کیسز بنائے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں تقریر نہیں، میڈیا سے گفتگو کر رہا تھا، ضروری نہیں جو بات کروں وہ میرا ذاتی خیال ہو، اگر ایسا ہوا تو کوئی تنقید نہیں کر پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس نے نہیں بلکہ صبح 3 بجے لاہور پولیس نے گرفتار کرکے میرا موبائل اپنے قبضے میں لیا، راہداری ریمانڈ تک تو مجھے اسلام آباد پولیس نظر نہیں آئی، تفتیشی افسر نے مجھ سےکوئی تفتیش نہیں کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری بھی عدالت پہنچ گئی ہیں جب کہ مراد سعید، حماد اظہر، سینیٹر شہزاد وسیم اور دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود ہیں۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ جج نوید خان ایف ایٹ کچہری پہنچ گئے، فواد چوہدری کو مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عدالتی انتظامیہ نے کمرہ عدالت چھوٹا ہنے کے باعث تبدیل کردیا، نیا کمرہ عدالت بھی کارکنان سے کچھا کھچ بھر گیا جس کے باعث فواد چوہدری کو اب تک عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا۔

فیصل چوہدری نے کارکنان کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بڑا ساتھ دیا، آپ یہ ساتھ باہر کھڑے ہو کر بھی دے سکتے ہیں، رش کم نہیں کریں گے تو عدالت کام نہیں کر سکے گی، فیصل چوہدری کی اپیل کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کمرہ عدالت میں بدستور موجود ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف بازیابی کی درخواست خارج کردی ہے، ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں جمع کرادی گئی جس پر جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیئے کہ اب یہ ایف آئی آر غیر قانونی نہیں رہی ہے۔

یہ بتائیں فواد چوہدری کہاں ہیں؟ اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی شام 6 بجے طلب

آئی جی پنجاب نےعدالت کے روبرو پیش ہوکر جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ مجھے عدالتی فیصلہ واٹس اپ پر موصول ہوا، فواد چوہدری کو لے جانے جانے کے بعد فیصلے کا علم ہوا، رحیم یار خان میں تھا جہاں سگنلز کا بہت پرابلم تھا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں، بروقت پتا چلتا تو فواد چوہدری کو پیش کردیتا، عدالت کی توہین کو سوچ بھی نہیں سکتا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو شام 6 بجے طلب کرلیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آپ کو نہیں سنوں گا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کے پاس نہیں ہے، پولیس کوبتایاکہ مجھے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرنا ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لوں، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آپ کےحکم کی تعمیل کردی،آرڈر آگے پہنچا دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ یہ باتیں چھوڑیں یہ بتائیں فواد چوہدری کہاں ہیں ؟، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ وہ پنجاب پولیس کے پاس نہیں ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وہ اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں پہلے بندے کو پیش کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو شام 6 بجے طلب کرلیا ۔

اس سے قبل عدالت نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست احمد پنسوتا ایڈووکیٹ نے داٸر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے، فواد چوہدری کو ایف آئی آر تک نہیں دکھائی گئی، گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جاٸے۔

دوبارہ سماعت کے آغاز پر وکیل نے کہا کہ ابھی تک فواد چوہدری کو پیش نہیں کیا گیا، ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری کو لارہے ہیں۔

اس پرعدالت نے کچھ دیر کے لئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری جہاں کہیں بھی ہیں، پولیس انہیں آدھے گھنٹے میں پیش کرے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے سماعت سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے فواد چوہدری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا راہدری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

بعدازاں پولیس حکام فواد چوہدری کو لے کر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی، عمران خان

پی ٹی آئی کی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 04:46pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی، عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی، 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہر اول دستے کے کارکن ہیں۔

فواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے کارکن مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔

پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے،ایک دن میں ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام دو شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچیں گے ۔

دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سینئر قیادت نے اس حوالے سے تمام ٹاؤنز اور ضلعی صدور کو ہدایت جاری کر دیں۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا

دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کرلیا ، اجلاس میں پارٹی کے سینئر وکلاء بھی شریک ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سینئر رہنماوں سے موجوہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر پارٹی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی جبکہ حکومت کی جانب سے الیکشن میں تاخیر سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کے ردعمل کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو آج کے اجلاس کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دے دی۔

ادھر سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کی اہلیہ کو بھی فون کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔

آج شام 4بجے میڈیا سے گفتگو کروں گا، عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج شام 4بجے میڈیا سے گفتگو کروں گا، فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ پاکستان ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے،ایساملک جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ،ہمیں اپنے بنیادی حقوق کے لئے کھڑاہوناہوگا۔

عمران خان نے اپنےٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان اس جانب جارہاہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،ہمیں پاکستان کو بچانا ہے۔

فواد چوہدری کا طبی معائنہ: رپورٹس نارمل، تشدد کے نشان نہیں پائے گئے

میڈیکل بورڈ نے فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل کیا
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 03:37pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

لاہور میں عدالتی حکم کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال لاہور میں مکمل طبی معائنہ کیا گیا، جن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام ٹیسٹ نارمل رہے۔ میڈیکو لیگل رپورٹ میں بھی تشدد کے نشان نہیں پائے گئے۔

بارہ بجے کے قریب فواد چوہدری ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس پہنچے۔ جہاں ان کے بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی، گردوں، میڈیکو لیگل اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ لئے گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کو صحت سے متعلق کوئی خطرہ نہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق فواد چوہدری کا بلڈ شوگر 183، بلڈ پریشر 160 معمول سے زیادہ ہے، مگر عمر کے مطابق یہ نارمل تصور کیے جاتے ہیں۔

ماہر نفسیات نے بھی فواد چوہدری کا چیک اپ کیا۔ فواد چوہدری نفسیاتی دباؤ کے شکار پائے گئے اور پہلے سے ہی ذہنی دباؤ کی ادویات بھی استعمال کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکولیگل ٹیسٹ میں فواد چوہدری کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

ڈیڑھ گھنٹہ سروسز ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو لیکر پولیس کی ٹیم روانہ ہوگئی۔

محسن نقوی نے بغیر کسی تاخیر کام شروع کردیا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات قابو میں نہیں رہیں گے
شائع 25 جنوری 2023 12:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل سامنے آگیا، شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ فواد چوہدری کو کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟شبلی فراز، شفقت محمود اور مسرت جمشید چیمہ نے بھی گرفتاری کی مذمت کردی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنگوں کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں لیکن یہاں تمام حدود کو پھلانگنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،یہ لوگ عمران خان کی مقبولیت کے خوف سے پورے ملک کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، یہ کیسی سیاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے آنے سے انتخابات متنازع ہوگئے، سی سی پی او لاہور انہیں ہی بنایا گیا جنہوں نے 25 مئی کو تشدد کیا،قوم سے جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو حکومت کی بزدلی قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محسن نقوی کوجس گھناؤنےمقصد کے لئے لایا گیا تھا اس نے وہ کام بغیر کسی دیر کیے شروع کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ایسی حرکتیں ہماری آواز بندنہیں کرسکتیں، جمہوریت کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گرفتاریاں اور تشدد ہمیں ہمارے نظریے سے نہیں ہٹا سکتیں۔

جہلم میں فواد چوہدری کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا

کارکنان نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 04:00pm
تصویر: اے پی پی/فائل
تصویر: اے پی پی/فائل

پولیس نے جہلم میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو تھانہ سٹی منتقل کرنے کے بعد تھانے کے دروازے بند کردیئے ہیں جبکہ ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے۔

فراز چوہدری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈی پی او ڈاکٹر فہد مصطفی نے گرفتار کرکے تشدد کیا ہے۔

کارکنان نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کردی جبکہ پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور کئی کارکنان کو گرفتار بھی کیا ہے۔

’یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے‘، فواد چوہدری کی اہلیہ کا ردعمل

اہلیہ نےاغواء کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کردی۔
شائع 25 جنوری 2023 12:23pm

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا فواد کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، خاوند کے اغواء کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کردی۔

فواد چودری کو علی الصبح لاہورمیں ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس گرفتاری کے حوالے سے فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ، ’یہ گرفتاری نہیں اغواءہے‘۔

نجی چینل سے گفتگو میں حبا فواد نے بتایا کہ 8 سے 10 پولیس والے دروازہ کھول کر ہمارے گھرمیں داخل ہوئے اور کسی قسم کی دستاویز دکھائے بغیرفواد کو لے گئے، ہم اسے گرفتاری نہیں اغواء کہیں گے۔

حبا فواد کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت جو کچھ کررہی ہے یا جس نے بھی فواد کواٹھایا، ہمیں یہ تو بتائیں کہ انہیں کس قانون کے تحت گرفتارکیا گیا۔ کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، بس فواد کو 4 ڈالوں میں آنے والے بٹھا کرلے گئے اور ان کا فون بھی لے لیا گیا۔’

انہوں نے اپنے تحفطات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ، ’ہمیں کچھ علم نہیں کہ فواد کو کہاں لے کرگئے ہیں، پنجاب میں متعلقہ تھانوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔یہ کیسا ملک ہے اور کیسا قانون ہے کہ ہم اپنے گھرمیں ہی محفوظ نہیں، لوگ گھرمیں گھسیں گے اور ہمیں اٹھا کرلے جائیں گے‘۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے درخواست کی کہ فواد چوہدری کے اغواء کی ایف آئی آردرج کی جائے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کی جانب سے داٸر کی گٸی
شائع 25 جنوری 2023 12:17pm
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کی جانب سے داٸر کی گٸی۔

احمد پنسوتا ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے، فواد چوہدری کو ایف آئی آر تک نہیں دکھائی گئی ۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں،فوادچوہدری سپریم کورٹ کےوکیل اورسابق وفاقی وزیرہیں۔

احمد پنسوتا ایڈووکیٹ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کہ فوادچوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے فواد چوہدری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا راہدری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

بعدازاں پولیس حکام فواد چوہدری کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئے۔

’عوام ایوانوں کا رُخ کرکے اپنا حق چھین لے‘

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پارٹی کارکنوں اورحامیوں کا شدید ردعمل
شائع 25 جنوری 2023 11:47am

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہرکیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری کو علی الصبح لاہورسے حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس گرفتاری سے قبل خبریں گرم تھیں کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے جس کے بعد کارکن رات گئے زمان پارک پہنچ گئے تھے۔ خود پی ٹی آئی کی جانب سے بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

فوادچوہدری کی اچانک گرفتاری کی خبر پی ٹی آئی کے حامیوں پر بجلی بن کر گری جنہوں نے سوشل میڈیا پر کُھل کراپنے جذبات کا اظہارکیا۔ ٹوئٹرپر ہیش ٹیگ ’ فواد چوہدری کو رہا کرو’ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

فواد چوہدری کو کینٹ کچہری میں پیش کیے جانے کے موقع پر ان کی ہتھکڑیاں لگی تصویرشیئر کرتے ہوئے مسکراہٹ پرغور کرنے کو کہا گیا۔

غلام مرتضیٰ نامی صارف نے فواد چوہدری کا الیکشمن کمیشن کے خلاف بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ کمپنی کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے’۔

ملک وقار نامی صارف نے جہلم جی ٹی روڈ ’بلاک‘ کیے جانے کی اطلاع دی۔

ایک صارف نے شکوہ کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ اپنا حق خود چھین لیں۔

قرثم نامی صارف نے فواد چوہدری کی گرفتاری کا ذمہ دار شہباز شریف حکومت اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو قراردیتے ہوئے اسے شفاف انتخابات روکنے کیلئے پہلا قدم قرار دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق انہوں نے اشتعال انگیز تقریر کی اور کہا کہ، ”الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح سائن کردیتا ہے، آپ کا پیچھا سزا دلوانے تک کریں گے، پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں گے“۔

متن میں مزیددرج ہے کہ ، ”الیکشن کمشنر، دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھماکایا گیا، ریاست کے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے ڈرایا گیا تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں۔“

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف

آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، پولیس
شائع 25 جنوری 2023 10:09am
فواد چوہدری  فوٹو۔۔۔ فائل
فواد چوہدری فوٹو۔۔۔ فائل

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی ادارے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، وہ پنجاب پولیس کی ہی حراست میں ہیں۔

اسلام اباد پولیس نے مزید کہا کہ راہداری ریمانڈ کے بعد فواد چوہدری کی تحویل اسلام آباد پولیس کو دی جائے گی، اسلام آباد پہنچنے پر فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے اشتعال انگیز تقریر کی اور کہا کہ ”الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح سائن کردیتا ہے، آپ کا پیچھا سزا دلوانے تک کریں گے، پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں گے“۔

متن میں مزیددرج ہے کہ ، ”الیکشن کمشنر، دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھماکایا گیا، ریاست کے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے ڈرایا گیا تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں۔“

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اسلام آباد لے جانے کی اجازت

پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکر عدالت سے روانہ
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 01:49pm
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر

لاہور کی کینٹ کچہری نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی۔

پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پر اب سے کچھ دیرقبل عدالت نے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس بتائےمجھے کیوں گرفتار کیا گیا؟ انہوں نے ایف آئی آر پڑھوانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر لگتا ہے گینگ وار ہونے والی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی درخواست نمٹانے کے بعد پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکرعدالت سے روانہ ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نےعدالت میں کہا کہ فواد چوہدری کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے وہاں سے فیصلہ آنے کے بعد ہی عدالت کوئی فیصلہ سنائے۔

وکیل نے فواد چوہدری کےدونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی لگانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ عدالت سے فواد چوہدری کا میڈیکل کروانے کی بھی درخواست کی گئی۔

فواد چوہدری کے وکیل منیر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام بار ایسوسی ایشن کی متفقہ قرارداد ہے کہ وکیل کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائیگی۔ فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھلوانے کا فیصلہ کیا جائے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے مقدمات سے نہیں گھبراتے، نیلسن منڈیلا جیسے عظیم لیڈرکے خلاف بھی ایسے مقدمات درج کیے گئے۔

فواد چودری کو علی الصبح لاہورسے حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کچھ دیر قبل اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج سے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ فواد چوہدری کو کینٹ کچہری کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ ردعمل اور تصادم سے بچنے کے لیے کینٹ کچہری کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیومیں بتایا گیا ہے کہ ، ’ فواد چوہدری کو درجنوں پولیس, CTD اور نامعلوم گاڑیوں کے حصار میں کینٹ کچہری کی طرف روانہ کر دیا گیا“-

راہداری ریمانڈ لینے کے بعد فوادچوہدری کو کینٹ کچہری سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

بذریعہ روڈ لاہور تا اسلام آباد 5 گھنٹے کا سفرہے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ کوہسار میں پیش کیے جانے کے بعد باضابطہ گرفتاری ڈالی جائے گی، ڈیوٹی مجسٹریٹ کے موجود ہونے کی صورت میں انہیں آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد کہاں رکھا گیا، حماد اظہرنے لائیولوکیشن شیئرکردی

بصورت دیگرفواد چوہدری کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے پر فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

مقدمے کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے اشتعال انگیز تقریر کی اور کہا کہ، ”الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح سائن کردیتا ہے، آپ کا پیچھا سزا دلوانے تک کریں گے، پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں گے“۔

متن میں مزیددرج ہے کہ ، ”الیکشن کمشنر، دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھماکایا گیا، ریاست کے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے ڈرایا گیا تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں۔“

فواد چوہدری نے علی الصبح گرفتاری سے قبل کون سی ویڈیو شیئرکی

پی ٹی آئی رہنما سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج مقدمے پرگرفتار
شائع 25 جنوری 2023 09:38am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لاہورمیں علی الصبح اپنی گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر متحرک تھے۔

انہوں نے صبح 5 بج کر 25 منٹ پر گرفتاری سے قبل کی جانے والی آخری ٹویٹ میں عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ کے باہر موجود کارکنوں کی ویڈیو شیئرکی۔

فوادچوہدری کی گرفتاری سے قبل خبریں گرم تھیں کہ پولیس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے جس کے بعد کارکن رات گئے زمان پارک پہنچ گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا امکان

خود پی ٹی آئی کی جانب سے بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

اپنی گرفتاری سے قبل میڈیا ٹاک میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کوگرفتارکرنا پاکستان کےخلاف ایک سازش ہے، پولیس میں ہمت ہے تو خان کو گرفتار کرے۔ اگر ایسا کیا گیا تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

پی ٹی آئی کو عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، زمان پارک پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود

رات گئے کارکن پہنچ گئے، حکومت کیخلاف نعرے بازی
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 12:54pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

فواد چوہدری کی گرفتاری سے قبل خبریں گرم تھیں کہ پولیس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے، رات گئے کارکن زمان پارک پہنچ گئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔وقت گزرنے کے ساتھ ان کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خود پی ٹی آئی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

اس حوالے سے نصف شب کو لاہور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کوگرفتارکرناپاکستان کےخلاف ایک سازش ہے، پولیس میں ہمت ہے تو خان کو گرفتار کرے،پاکستان کواس وقت معاشی بحران کاسامنا ہے، حکومت پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت ملک میں الیکشن کرائے، ہوش کےناخن لیں،پاکستان کوکسی امتحان میں نہ ڈالیں،حکومت عمران خان اورعوام سے خوفزدہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کہ اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی، کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

پی ٹی آئی کےآفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سےکارکنان کے لئےہدایت جاری کی گئی ہیں۔

فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد کہاں رکھا گیا، حماد اظہرنے لائیولوکیشن شیئرکردی

پی ٹی آئی رہنما کو رات گئےلاہور سے گرفتار کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 11:06am
تصویر بشکریہ : پی آئی ڈی
تصویر بشکریہ : پی آئی ڈی

پی ٹی آئی رہنما حماد چوہدری نے فواد چوہدری کی لاہور سے گرفتاری کے بعد بتایا ہے کہ انہیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں رکھا گیا ہے۔

ٹوئٹر پرتصویرشیئرکرنے والے حماد اظہرنے لکھا کہ ، ’سی ٹی ڈی پولیس ٹریننگ سنٹر پرسیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے۔ انہوں نے یہاں کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ دلیر فواد چوہدری کو پکڑرکھا ہے‘۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد حماد اظہر نے اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

اب انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی سی ٹی ڈی ضلعی آفس لاہورمیں موجودگی کی اطلاع دیتے ہوئے لوکیشن بھی شیئرکی ہے۔

حماد اظہر کے مطابق انہیں فواد چوہدری سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور نہ ہی کسی افسر کو مجھ سے بات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے پولیس کی گاڑیوں کی فوٹیج شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان گاڑیوں میں فواد چوہدری کو گرفتارکرکے لے جایاجارہا ہے۔

اس سے قبل عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر میڈیا ٹاک میں حماد اظہرکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو بغیرنمبرپلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا، انہیں ایسے حراست میں لیا گیا جیسے کہ دہشتگرد ہوں۔

حماد اظہر کا یہ بھی پوچھنا تھا کہ بتایا جائے فواد چوہدری کو کہاں رکھا گیا ہے.

اطلاعات ہیں کہ فواد چوہدری کواسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا، ان کا راہداری ریمانڈ لینے کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کو لاہور کے سیشن کورٹ سے راہداری ریمانڈ کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے اشتعال انگیز تقریر کی اور کہا کہ، ”الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح سائن کردیتا ہے، آپ کا پیچھا سزا دلوانے تک کریں گے، پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں گے“۔

متن میں مزیددرج ہے کہ ، ”الیکشن کمشنر، دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھماکایا گیا، ریاست کے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے ڈرایا گیا تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں۔“

الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے پر فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

فرخ حبیب نے پولیس کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبریں بھی گرم
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 10:14am

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

ان کی گرفتاری کی خبرسب سے پہلے پارٹی رہنما رہنما فرخ حبیب نے دی۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کہسار میں مقدمہ درج ہے۔

فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو گرفتارکر کے لے جانے والی پولیس گاڑی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا، میں نے پولیس کی گاڑی کا پیچھا کیا، روکنے کی کوشش بھی کی۔

فرخ حبیب کے مطابق فواد چوہدری کوٹھوکرنیازبیگ سےشہرسےباہرلےکرجایاگیا، اور پولیس انہیں اسلام آبادکی طرف لے کرگئی ہے۔

ایک اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور فواد چوہدری کے بھائی فیصل حسین کا کہنا ہے کہ فواد کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں آئے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

تھانہ کہسار میں مقدمہ

آج نیوز کے مطابق فواد فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، یہ مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے اشتعال انگیز تقریر کی، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، الیکشن کمشنر کلرک کی طرح سائن کردیتا ہے، آپ کا پیچھا سزا دلوانے تک کریں گے، پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں گے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر، دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا دھماکایا گیا، ریاست کے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے ڈرایا گیا تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں۔

فواد چوہدری کو لاہور کے سیشن کورٹ سے راہداری ریمانڈ کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے انٹرویومیں چیف الیکشن کیمشن، ممبران الیکشن کمیشن اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کیا ، جس کے باعث ان کے ِخلاف مقدمہ درج ہوا اور اس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے خدشات

فواد چوہدری کی گرفتاری سے قبل خبریں گرم تھیں کہ پولیس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

خود پی ٹی آئی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

اس حوالے سے نصف شب کو لاہور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کوگرفتارکرناپاکستان کےخلاف ایک سازش ہے،پاکستان کواس وقت معاشی بحران کاسامنا ہے، حکومت پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

فواد نے کہاکہ کومت ملک میں الیکشن کرائے، ہوش کےناخن لیں،پاکستان کوکسی امتحان میں نہ ڈالیں،حکومت عمران خان اورعوام سے خوفزدہ ہے۔

انہوں ںے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت آج عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کہ اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی، کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کارکنان کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

عمران خان کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی، عمران خان کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹ میں کہا کہ فواد چوہدری ہماری پارٹی کے اہم ترین رہنما ہیں، انہیں یوں غیر قانونی طور پر اغواء کرنا ناقابل قبول ہے، ہم کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے، ہم سخت ترین احتجاج کریں گے۔

ابھی تک نہیں بتایا گیا فواد چوہدری کو کس جگہ رکھا گیا ہے، حماد اظہر

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری ہمیشہ قانون اور آئین کی بات کرتے ہیں، فواد چوہدری کو ایسے اٹھایا گیا جیسے چور یا دہشت گرد کو اٹھایا جاتا ہے، ابھی تک نہیں بتایا گیا فواد چوہدری کو کس جگہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے؟ عمران خان کو گرفتار کرنے سے متعلق منصوبہ بندی کی جارہی تھی، چور لٹیرے اپنے کیسز معاف کرارہے ہیں۔

شبلی فراز کا فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری اس حکومت کی بزدلی کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ محسن نقوی کو جس گھناؤنے مقصد کے لئے لایا گیا تھا اس نے وہ کام بغیر کسی دیر کیے شروع کر دیا ہے۔