رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ توہین آمیز واقعے کے ماسٹر مائنڈ شیخ رشید ہیں، انہوں نے جدہ کے ہوٹل میں سازش تیار کی، گرفتاری کا خوف نہیں تو ضمانت کیوں کروا رہےہو؟
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راناثنا اللہ نے میرے خلاف 9 شہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، بتائیں کس شہر میں گرفتاری دوں، جیل ہماری سسرال اور ہتھکڑی محبوبہ ہے۔
رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اٹک ضلع کچہری میں پیش کیاگیا، عدالت نے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو عید کے دوسرے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شیخ رشید کو اغواء نہیں کریں گے بلکہ باضابطہ گرفتار کیا جائے گا، ثبوت ملے تو عمران خان اور شیخ رشید بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا، رانا ثناء اللہ
مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں محمد نعیم کی درخواست پر درج کیا گیا، جس میں عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہبازگل، قاسم سوری اور انیل مسرت سمیت 14 نامزد اور 150 نامعلوم افرا کو نامزد کیا گیا۔
حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے، شیخ رشید
ملک کیلئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کےن ک گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے، شیخ رشید
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔