وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ ملک کوآئی ایم ایف کےغلاموں نے برباد کردیا، بتایا جائے آئی ایم ایف کی اور کون کون سی شرائط ہیں ،حکومت پروٹوکول کی گاڑیوں کا پیٹرول بند کرے۔