مشہور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی عمران خان سے متعلق ای میلز سامنے آگئیں
بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز منظر عام پر آنے کے بعد جہاں دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا ہے وہیں اب انکشاف ہوا ہے کہ جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا بھی ذکر موجود ہے۔
جیفری ایپسٹین اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔
امریکی قانون سازوں نے بدنام زمانہ فنانسر جیفری ایپسٹین کے اثاثوں سے حاصل کردہ بیس ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی ہیں جس میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق بھی ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔
ان دستاویزات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بانی پی ٹی آئی، برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹبیٹن ونڈسر، میڈیا، سیاست اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں جو ایپسٹین کے وسیع روابط کی جھلک پیش کرتے ہیں۔
پاکستان سے اگر کسی شخصیات کا ذکر ایپسٹین فائلز میں ہے تو وہ صرف بانی پی ٹی آئی ہیں جن کی مقبولیت کو جیفری نے امن کے لیے خطرناک ترین قرار دیا تھا، جیفری نے یہ بھی کہا تھا کہ یقینا یہ بری خبر ہے۔
جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان ترک صدر طیب اردوان، ایران کے خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کی بنسبت زیادہ بڑا خطرہ ہے۔