سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں
سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو دونوں اسکواڈز کا انچارج بنایا گیا ہے، اور وہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے کوچز، ٹریننگ پلان اور آئندہ ہونے والے دوروں کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔
Read Comments