سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں

سابق کپتان پاکستان شاہینز اور انڈر 19 اسکواڈ کے انچارج مقرر
شائع 16 نومبر 2025 02:36pm

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو دونوں اسکواڈز کا انچارج بنایا گیا ہے، اور وہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے کوچز، ٹریننگ پلان اور آئندہ ہونے والے دوروں کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔

AAJ News Whatsapp

سرفراز احمد ٹیموں کے ہمراہ غیر ملکی دوروں پر بھی جا سکیں گے، جبکہ ملک میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز کے دوران بھی وہ اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر رہنمائی کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ ایمرجنگ اور جونیئر سطح پر مضبوط کمبینیشن تیار کیا جا سکے۔

former captain

Sarfaraz Ahmed

at PCB

gets new responsibilities