بشریٰ بی بی سے متعلق آرٹیکل اسپانسرڈ ہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانوی جریدے کی جانب سے بشریٰ بی بی پر شائع ہونے والی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کرنا ہے، اور پارٹی اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق شائع آرٹیکل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق آرٹیکل جھوٹ پر مبنی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی ہے، بشریٰ بی بی صرف بانی کی اہلیہ ہونے پر جیل میں ہیں۔
بیرسٹرگوہر کے مطابق عدت جیسے الزامات کی طرح یہ بھی من گھڑت ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑا جاسکتا، اس قسم کے آرٹیکل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
Read Comments