بشریٰ بی بی سے متعلق آرٹیکل اسپانسرڈ ہے، بیرسٹر گوہر

ایسے ہتھکنڈوں سے بشری بی بی کو نہیں توڑا جاسکتا، اس قسم کے آرٹیکل کی ہم مذمت کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 15 نومبر 2025 07:18pm

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانوی جریدے کی جانب سے بشریٰ بی بی پر شائع ہونے والی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کرنا ہے، اور پارٹی اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق شائع آرٹیکل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق آرٹیکل جھوٹ پر مبنی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی ہے، بشریٰ بی بی صرف بانی کی اہلیہ ہونے پر جیل میں ہیں۔

بیرسٹرگوہر کے مطابق عدت جیسے الزامات کی طرح یہ بھی من گھڑت ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑا جاسکتا، اس قسم کے آرٹیکل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے اسپانسرڈ آرٹیکل ہوتے ہیں، وقت ثابت کرے گا یہ یہ باتیں بھی غلط اور بےبنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ“ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ جاری کی جس میں ان کے سیاسی اثر و رسوخ اور سرکاری فیصلوں پر مداخلت کے دعوے کیے گئے ہیں۔

جریدے کے سینئر صحافی اوون بینیٹ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اہم تقاریر اور سرکاری فیصلوں میں اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں اور عمران خان کی فیصلہ سازی پر روحانی مشاورت کا رنگ نظر آیا ہے۔

imran khan

bushra bibi

the economist

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

british newspaper