آئینی ترمیم: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا
ستائیسویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں ججز کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دے دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے صدر پاکستان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس شمس محمود مرزا نے آئینی ترمیم کے بعد اپنے اختیارات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے۔ اس کے بعد آج انہوں نے باضابطہ طور پر استعفی جمع کروا دیا۔
ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد ملک بھر میں ججز کے اختیارات میں تبدیلی اور انتظامی امور پر کنٹرول کے حوالے سے تنازعات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث مختلف ہائی کورٹ کے ججز نے استعفوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
Read Comments