آئینی ترمیم: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا

اختیارات میں کمی پر جسٹس شمس محمود مرزا نے گزشتہ روز سماعت میں بھی تشویش کا اظہار کیا تھا
شائع 15 نومبر 2025 12:56pm

ستائیسویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں ججز کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دے دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے صدر پاکستان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس شمس محمود مرزا نے آئینی ترمیم کے بعد اپنے اختیارات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے۔ اس کے بعد آج انہوں نے باضابطہ طور پر استعفی جمع کروا دیا۔

ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد ملک بھر میں ججز کے اختیارات میں تبدیلی اور انتظامی امور پر کنٹرول کے حوالے سے تنازعات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث مختلف ہائی کورٹ کے ججز نے استعفوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں اس فیصلے کے بعد عدالت کے دیگر ججز اور قانونی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید استعفوں کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسی طرح سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت میں شمولیت سے معذرت کرلی تھی۔

Lahore High Court

justice shams mehmood mirza

resigns