ملک بھر میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
مہنگائی کا پارہ ایک بار پھر چڑھنے لگا جس کے باعث روزمرہ کی اشیاء میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے تک ہوگئی، پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 195روپے تک جا پہنچی ہے۔
Read Comments