کراچی میں جاپان فیسٹ 2025 کا رنگا رنگ انعقاد، جاپانی ثقافت کی جھلکیاں پیش
کراچی میں جاپانی قونصل خانہ کے اشتراک سے پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن اور پاکستان جاپان بزنس فورم نے جاپان فیسٹ 2025 کا انعقاد کیا، جو جاپانی ثقافت اور روایات کا ایک شاندار جشن تھا۔
بیچ لگژری ہوٹل میں ہونے والے اس تہوار میں ثقافتی سرگرمیوں، فنکارانہ نمائشوں اور پرفارمنسز کے ذریعے جاپان اور پاکستان کی دیرینہ دوستی کو اجاگر کیا گیا۔
جاپانی قونصل جنرل کراچی ہاتوری مَاسارو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ثقافتی تبادلے کے ذریعے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو گہرا کرنا ممکن ہے۔
Read Comments