کراچی میں جاپان فیسٹ 2025 کا رنگا رنگ انعقاد، جاپانی ثقافت کی جھلکیاں پیش

جاپان اور پاکستان کی دیرینہ دوستی کا جشن، ثقافتی پرفارمنسز اور نمائشوں سے بھرپور
شائع 14 نومبر 2025 01:19pm

کراچی میں جاپانی قونصل خانہ کے اشتراک سے پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن اور پاکستان جاپان بزنس فورم نے جاپان فیسٹ 2025 کا انعقاد کیا، جو جاپانی ثقافت اور روایات کا ایک شاندار جشن تھا۔

بیچ لگژری ہوٹل میں ہونے والے اس تہوار میں ثقافتی سرگرمیوں، فنکارانہ نمائشوں اور پرفارمنسز کے ذریعے جاپان اور پاکستان کی دیرینہ دوستی کو اجاگر کیا گیا۔

جاپانی قونصل جنرل کراچی ہاتوری مَاسارو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ثقافتی تبادلے کے ذریعے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو گہرا کرنا ممکن ہے۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے کہا کہ جاپان فیسٹ نہ صرف جاپانی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ عوام کے ساتھ دوستی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

فیسٹیول میں شرکاء کے لیے مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں، جن میں:کاس پلے مقابلہ، جاپانی روایتی رقص بون اوڈوری، موسیقی کنسرٹ جس میں جاپان اور پاکستان کے فنکاروں نے مشترکہ طور پر پرفارم کیا۔

اکی بانا، بونسائی نمائش، دلچسپ کھیل اور اوریگامی ان سرگرمیوں نے شرکاء کو جاپانی ثقافت اور فنکارانہ وراثت کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

جاپانی قونصل خانہ کراچی نے تمام شرکاء، شراکت داروں اور حاضران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جاپان فیسٹ 2025 کو ایک یادگار موقع بنایا۔ قونصل خانہ مستقبل میں جاپان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

japanese culture

showcasing highlights

held in karachi

Japan Fest 2025