پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 8300 روپے مہنگا، نئی قیمت نے ہوش اُڑا دیے
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک جا پہنچا۔
Read Comments