اپ ڈیٹ 13 نومبر 2025 11:20am

کراچی میں سیف سٹی سسٹم ہی غیرمحفوظ، چور کیمروں کا ڈسٹری بیوشن بکس لے اُڑے

کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے شروع کیا گیا سیف سٹی منصوبہ خود ہی جرائم کی زد میں آ گیا، جب بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سے سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن بکس چوری ہو گیا۔ حکام نے چوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی خدشات کے باعث کیمروں کو بھی پولز سے اتار لیا گیا۔

شہر میں امن و امان بہتر بنانے کے لیے شروع کیے گئے سیف سٹی منصوبے کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ منصوبے کے تحت نصب کیمروں کے ڈسٹری بیوشن بکس کو نامعلوم افراد نے چوری کر لیا۔

ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق، چوری کا واقعہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں سے ڈسٹری بیوشن بکس غائب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔

سندھ کے کون سے شہروں میں سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا ؟ مراد علی شاہ کا اہم اعلان

ڈی جی سیف سٹی کے مطابق، چوری کے بعد غیر محفوظی کے پیش نظر کیمروں کو پولز سے اتار لیا گیا تاکہ مزید نقصان یا چوری سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحفظ کے لیے ضلعی پولیس کو ذمہ داری دی گئی تھی۔

اب ڈرونز کریں گے مجرموں کا پیچھا، پنجاب سیف سٹی کا نیا سیکیورٹی پلان تیار

آصف اعجاز شیخ نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس منصوبے کا مقصد شہر کو محفوظ بنانا ہے، اس سے سامان کی چوری لمحہ فکریہ ہے۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چوری میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments