بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سے چوری ہونے والا سیف سٹی بکس خالی پلاٹ سے برآمد

ڈسٹری بیوشن بکس جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر خالی پلاٹ سے ملا، تحقیقات جاری
شائع 13 نومبر 2025 03:41pm
Safe City System | Security Breach | Distribution Box Stolen - Aaj News Breaking

کراچی کے علاقے بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سے مبینہ طور پر چوری ہونے والا سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن بکس پولیس کو خالی پلاٹ سے مل گیا۔ حکام کے مطابق بکس جائے وقوع سے زیادہ دور نہیں بلکہ چند ہی قدم کے فاصلے پر موجود خالی پلاٹ سے برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ بکس سیف سٹی کیمروں کے نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ تھا جو چند روز قبل بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سے غائب ہوگیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق، بکس ملنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں کہ وہ خالی پلاٹ تک کیسے پہنچا اور اس واقعے میں کون ملوث ہو سکتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بکس چوری یا منتقلی کے وقت کی درست تفصیلات سامنے آ سکیں۔

سندھ کے کون سے شہروں میں سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا ؟ مراد علی شاہ کا اہم اعلان

اب ڈرونز کریں گے مجرموں کا پیچھا، پنجاب سیف سٹی کا نیا سیکیورٹی پلان تیار

ادھر ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق، چوری کا واقعہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں سے ڈسٹری بیوشن بکس غائب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔

آصف اعجاز شیخ نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس منصوبے کا مقصد شہر کو محفوظ بنانا ہے، اس سے سامان کی چوری لمحہ فکریہ ہے۔

distribution boxes

the cameras'

thieves stole

not secure

cameras are

Safe City's