قومی اسمبلی میں پیش 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل کی گئی مزید اضافی ترامیم کون سی ہیں؟
قومی اسمبلی میں پیش کردہ 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل کی گئی مزید اضافی ترامیم کیا ہیں؟ وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں ترمیم پیش کیں۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں آئینِ پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے تحت مزید ترامیم پیش کر دی گئیں۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں ترامیم کی فہرست پیش کی، جن میں آئین میں نئی شقوں کے اضافے اور بعض شقوں کے اخراج کی تجاویز شامل ہیں۔
بل میں شق 2 کا نیا متبادل تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت آرٹیکل 6 میں ترمیم کے ذریعے لفظ “The” کے بعد “وفاقی آئینی عدالت” کے الفاظ شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ترمیم کے تحت آئین میں نئی شق A2 شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔
آرٹیکل 10 میں وضاحت کے طور پر ”سپریم کورٹ آف“ کے الفاظ شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ اسی طرح بل سے شق 4 کے اخراج کی تحریک پیش کی گئی ہے جب کہ 27 ویں ترمیمی بل سے شق 19 خارج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 176 میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، آرٹیکل 176 میں لفظ ”انصاف“ کے بعد ”سپریم کورٹ“ کے الفاظ شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ترمیم کے تحت موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت ملازمت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان ہی رہیں گے۔