شائع 10 نومبر 2025 06:28pm

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پیر کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لوئر دیر میں واقع گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ تھانہ جندول معیار پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث حجرے میں کھڑی گاڑی اور مین گیٹ کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ قومی بولر کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔

پولیس کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے۔

Read Comments