خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 20 خوارج ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 20 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو صوبہ خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں 2 الگ الگ کارروائیاں کیں، اس دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے بھارتی اسپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے۔