سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟
ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ مقامی سطح پر فی تولہ سونا گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر مستحکم رہا۔ اسی طرح 10 گرام سونا کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ریکارڈ کی گئی۔
Read Comments