شائع 31 اکتوبر 2025 04:37pm

خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، حلف برداری ہوگئی

خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے نئے وزرا سے حلف لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، پارٹی رہنما اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔

کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں تمام نامزد وزراء، مشیر اور معاون خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 13 اراکین شامل ہیں، جن میں 10 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاونِ خصوصی شامل ہیں۔

گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا، پختونخوا کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوئے جبکہ شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کا حصہ بنے۔

بونیر سے ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Read Comments