خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، آج حلف اٹھائے گی
خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جہاں تمام نامزد وزراء، مشیر اور معاون خصوصی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 13 اراکین شامل ہیں، جن میں 10 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاونِ خصوصی شامل ہیں۔
گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔
بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنی ٹیم میں مختلف تجربہ کار اور قابل اراکین کو جگہ دی ہے تاکہ صوبے کے انتظامی اور عوامی معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔
 
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder 
 
 
 
 


 















