Aaj Logo

شائع 28 اگست 2025 11:44am

وزیراعظم کا پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

فضائی جائزہ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پر بریف کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے وزیراعظم کے ہمراہ نارووال روانہ ہوئیں۔

وزیراعظم نے فضائی جائزے کے دوران ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو نارووال میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔

Read Comments