Aaj Logo

شائع 04 اگست 2025 10:07pm

کراچی میں فلاحی کاموں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث این جی او کی چیئرپرسن گرفتار

کراچی میں فلاحی سرگرمیوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک نجی این جی او کی چیئرپرسن مبینہ آگبٹ والا کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، ملزمہ لاوارث بچوں کو گود لیتی تھی اور بعد ازاں انہیں غیر قانونی طور پر امریکا اسمگل کیا جاتا تھا۔

فلاحی تنظیم کی آڑ میں بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ایک نجی این جی او کی چیئرپرسن قاسم آگبٹوالا کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق، ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لیتی تھی اور بعد ازاں انہیں امریکا اسمگل کیا جاتا تھا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ملزمہ کو اُس وقت گرفتار کیا جب اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے اس کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اس مکروہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Read Comments