شہر قائد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھوپ اور حبس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔