Aaj News

کراچی کا موسم جزوی ابر آلود، وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
شائع 02 جولائ 2025 11:47am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھوپ اور حبس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

karachi weather

Weather Updates

rain in karachi