Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جون 2025 11:25pm

کراچی: پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

شہر قائد کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں نامعلوم ملزمان نے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ واردات کا مقدمہ شوروم مالک سالک کی مدعیت میں فیروزآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

کراچی پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی بڑی واردات کا واقعہ ملزمان کس طرح گھر میں داخل ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی تاجر کے گھر میں بڑی ڈکیتی کرنے والی ٹک ٹاکر بہن اور بھائیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

26 جون کی رات 3 بجے کے قریب سالک نامی شو روم کے مالک اپنی لینڈ کروزر میں گھر پہنچا گاڑی پر کپڑا چڑھا کر جیسے ہی گھر کی جانب بڑھا تو کالی ڈبل کیبن گاڑی آ کر رکی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزم اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا، کالی ڈبل کیبن گاڑی سے ایک مرد اور تین خواتین ملزمان بھی آ گئے۔

ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے برقع اور ماسک کا استعمال کیا ، ملزمان مبینہ طور پر ایف آئی اے کے افسر و اہلکار بن کر آئے،سب کچھ ساتھ لے گئے۔

متاثرہ شہری سالک کے مطابق ملزمان بیڈروم کی الماری سے نقد 13 کروڑ روپے، 20 گھڑیاں، اسماٹ واچ 25 مہنگے پرفیوم بیگ میں بھر کر لے گئے۔ گھر کے افراد سے 9 مہنگے ترین موبائل فونز دو لیپ ٹاپ بھی لوٹے گئے۔

پولیس نے رات گئے ڈیفینس بدر کمرشل پر کارروائی کی کیس میں دو بھائی اور دو بہنوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز کے ناموں سے ہوئی ہے، واردات میں ملوث دو ملزمان تاحال فرار ہیں، دونوں وہ ملزمان فرار ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کیا۔

Read Comments