Aaj Logo

شائع 31 مئ 2025 03:44pm

کامیابی پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جیولن تھرور ارشد ندیم

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے بھرپور دعائیں کیں۔ کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے محنت لازم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت کریں، اللہ خود سپورٹ کرتا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے مزید کہا کہ کھیل کوئی بھی ہو، اس میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

Read Comments