اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے تین دن پرانی ہاتھ پاؤں بندے لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے ڈھوک جیلانی کے جنگل سے ایک نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے جبکہ سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ لاش دو سے تین دن پرانی بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 24 سے 28 سال کے درمیان ہے اور فی الحال اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قاتل یا قتل کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن سے لڑکے کی پہاڑی سے لاش برآمد
حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں ایک گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد
حافظ آباد کے نواحی علاقے کسوکی میں ایک گھر سے صندوق میں بند دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق 7 سے 8 سال عمر کے ارش علی اور احمد علی گزشتہ شام سے لاپتہ تھے۔ جب ان کی تلاش جاری تھی تو گھر کے ایک کمرے میں رکھے گئے صندوق سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے شبے کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ہلاکت کی وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی چل سکے گا۔