Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 مئ 2025 06:27pm

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کو سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی میں کورنگی ساڑھے تین نمبر کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور معصوم جان ضائع ہوگئی۔ ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بننے والی دس سالہ عارفہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی جانب سے چلائی گئی گولی عارفہ کو آ لگی، جو اس وقت گھر سے چیز لینے نکلی تھی۔

جاں بحق بچی کے لواحقین نے واقعے کے بعد لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور کورنگی روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکا جائے۔

شیخوپورہ کی نجی فیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے 4 مزدور جاں بحق

عارفہ کے چچا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، آئے دن وارداتیں ہو رہی ہیں، کوئی روکنے والا نہیں۔ ہماری بچی بے گناہ تھی، صرف چیز لینے نکلی تھی کہ گولی کا نشانہ بن گئی۔

پولیس حکام اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد دو روز کی مہلت دینے پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

کراچی: ڈیفنس میں ہوٹل پر جھگڑے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی

بعد ازاں، کراچی کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق دس سالہ بچی عارفہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

والد وقار غم سے نڈھال ہیں جبکہ رشتے داروں کا کہنا تھا کہ عارفہ گھر سے بریانی لینے نکلی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں کراچی سے تعلق رکھنے والا ایس ایچ او تعینات کیا جائے جو ہم سے مخلص ہو۔

علاقے میں کچھ روز پہلے 19 سالہ فیصل بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار بیٹھا، جس کے والدین بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 47 ہو چکی ہے، جو شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر سوالیہ نشان ہے۔

Read Comments