Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2025 12:08pm

آئینی بینچ کا چئیرمین گلبرگ ٹاون اور ڈائریکٹر اشتہارات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور ڈائریکٹر اشتہارات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ معافی نامہ قابل قبول نہیں اور ایک ہی دن میں فیصلہ سنایا جائے گا۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ ”ہم دونوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے اور ایک ہی دن میں فیصلہ دیں گے۔“

یہ کارروائی ایک نجی کولڈ ڈرنک کمپنی کی جانب سے دائر درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے اشتہارات اتارنے سے روکا تھا لیکن فریقین نے نہ صرف اشتہارات ہٹائے بلکہ سائن بورڈز بھی اتار دیے۔

عدالت نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور ڈائریکٹر اشتہارات کے معافی نامے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments