Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2025 12:49pm

ٹرمپ کا عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان مزید معاہدوں کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب میں عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان ابراہم معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید معاہدے ہوں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا غزہ سے اپنے یرغمالیوں کو واپس لے آیا ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے طرز پر امریکا کے لیے ایک جدید میزائل ڈیفنس شیلڈ سسٹم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ٹرمپ کے ہاتھوں پر نیل نے تشویش پھیلا دی

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے ملنے والے ایک خط کا ذکر کیا، جس میں یوکرین نے مذاکرات کی میز پر آنے اور امن کے لیے بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے اور اس کے قوی اشارے ملے ہیں کہ روس بھی امن کے لیے تیار ہے۔

Read Comments