Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2025 10:40am

حرم مکی شریف میں معتمرین کے بال کاٹنے والی موبائل ویگنیں متعارف

حرم مکی شریف میں معتمرین کے لیے موبائل ویگنوں کے ذریعے بال کٹوانے کی نئی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار دی کیئر آف مکہ المکرمہ نے ایک تجرباتی سروس شروع کی ہے، جس کا مقصد معتمرین کے لئے احرام اتارنے کا عمل آسان بنانا ہے۔

یہ سروس موبائل ویگنوں کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے، جو حرم کے بیرونی احاطے میں بال کاٹنے کی سہولت پیش کریں گی۔

یہ سروس خاص طور پر باب المروة کے قریب دستیاب ہے، جہاں معتمرین باآسانی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس سروس میں صفائی اور جراثیم سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل طور پر کیے گئے ہیں، اور ایک ہی دفعہ استعمال ہونے والے اوزار کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ زائرین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

موبائل ویگنیں حرم کے وسیع احاطے میں گہری رش والی جگہوں پر بھی چلتی رہیں گی، تاکہ معتمرین کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

Read Comments