Aaj Logo

شائع 28 فروری 2025 10:16am

ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججز کے ناموں پرغور ہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت ججزتقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ لاہورہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔

راجہ غضنفرعلی، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ کے نام زیرغور آہیں گے جبکہ جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا۔

Read Comments