چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 4 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور جاری ہے۔
سپریم کورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 ناموں پر غور کیا جائے گا۔