Aaj News

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، ججز کی تعیناتیوں پر غور

اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 4 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور
شائع 17 جنوری 2025 03:44pm

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 4 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور جاری ہے۔

سپریم کورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 ناموں پر غور کیا جائے گا۔

Supreme Court

اسلام آباد

judicial commission

justice yahya afridi

chief justice yahya afridi