’حملہ کیا تو شاہوں کے محلات کو نشانہ بنائیں گے‘: ایران کی عرب ممالک کو وارننگ

تہران کے وسطی علاقے میں واقع صوبائی ایمرجنسی سروسز کی عمارت اسرائیلی میزائل حملے کی زد میں آگئی
شائع 02 مارچ 2026 05:48pm

ایرانی عسکری ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی عرب ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب ان ممالک کے حکمرانوں کے محلات کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور مختلف خلیجی ممالک ایرانی حملوں کا جواب دینے کے بیانات جاری کر ہے ہیں۔

دوسری جانب تہران کے وسطی علاقے میں واقع صوبائی ایمرجنسی سروسز کی عمارت اسرائیلی میزائل حملے کی زد میں آگئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اس حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں متعدد ایمرجنسی کارکن زخمی ہوئے، تاہم زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔