فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی، کتنا سستا ہوا؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرکی کمی سے5178 ڈالرفی اونس ہوگیا
شائع 26 فروری 2026 02:50pm

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہونے کے بعد 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 5 ہزار 178 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی 350 روپے سستی ہونے کے بعد 9 ہزار 204 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتی ہے، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کمی بیشی دیکھنے میں آتی ہے۔